باکو میں صدر رجب طیب ایردوان کی آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف سے ملاقات

صدر  ایردوان نے ترک کونسل کی 7 ویں  اجلاس میں  شرکت  کی غرض سے   آذربائیجان کے دارالحکومت   باکو میں آذربائیجان کے صدر  الہام  علی ایف سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے رابطوں کا آغاز کیا ہے

1287854
باکو میں  صدر رجب طیب ایردوان کی  آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف سے ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف سے ملاقات کی ہے۔

 

صدر  ایردوان نے ترک کونسل کی 7 ویں  اجلاس میں  شرکت  کی غرض سے   آذربائیجان کے دارالحکومت   باکو میں آذربائیجان کے صدر  الہام  علی ایف سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے رابطوں کا آغاز کیا ہے۔

 

زگلبہ پیلس میں بند کمرے کے اجلاس  میں یہ ملاقات  1 گھنٹہ 10 منٹ تک جاری رہی۔

 

صدر ایردوان نے اپنے مذاکرات کے دائرہ کار میں  آج      ترکی - آذربائیجان بزنس کونسل کے اجلاس  میں شرکت کریں گے جبکہ کل وہ  ترک کونسل کے رکن کے رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات  کریں گے۔

ترک کونسل کے ساتویں اجلاس میں ، ازبکستان باضابطہ طور پر اس تنظیم کا رکن بن جائے گا۔

قزاقستان کے بانی صدر ، نور سلطان نذر بائیف ، جو ترک دنیا کے باریش بزرگ  کے طور پر  مشہور ہیں کو  کو ترک کونسل کے اعزازی صدر کا اعزاز دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں