شمالی شام کیلئے دو ہفتوں میں نتیجہ نہ نکلا تو ہم اپنا پلان استعمال کریں گے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے  کہا ہے کہ  شمالی شام   میں ایک  محفوظ علاقے  کے قیام پر دو ہفتوں کے دوران نتیجہ نہ نکلا تو ہم  اپنا پلان   لاگو کریں گے

1271824
شمالی شام کیلئے دو ہفتوں میں نتیجہ نہ نکلا تو ہم اپنا پلان استعمال کریں گے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے  کہا ہے کہ  شمالی شام   میں ایک  محفوظ علاقے  کے قیام پر دو ہفتوں کے دوران نتیجہ نہ نکلا تو ہم  اپنا پلان   لاگو کریں گے۔

 صدر نے اس بات کا اظہار  ایوان صدر میں  سن 2019-2020  اعلی تعلیمی سال کے آغاز   کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کیا ۔

  انہوں نے  اپنے خطاب میں  کہا کہ اگر دو ہفتو ں کے دوران  نتیجہ نہ نکلا تو  ہم اپنے حساب سے قدم اٹھائیں گے جو کہ شام کی    صورت حال   کے مثبت یا منفی رخ کا تعین  کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ   مشرقی دریائے فرات  کو   ایک محفوظ علاقے میں بدلنا   20 تا 30 لاکھ شامی پناہ گزینوں     کی  رہائش        اور ان کی سلامتی کو ممکن  بنا سکتا ہے۔

 صدر ایردوان نے  یورپی ممالک سے  ادلب  اور مشرقی دریائے فرات     کی صورت حال  کو پر امن بنانے  کےلیے تعاون کا مطالبہ کیا  اور کہا کہ اب زبانی جمع خرچ  کا نہیں  بلکہ عملی قدم اٹھانے کا وقت ہے۔



متعللقہ خبریں