جنگِ سقاریہ ہمیشہ ہمارے لئے ذریعہ الہام اور مشعل راہ بنتی رہے گی: صدر ایردوان

جنگ سقاریہ نے ہماری فوجوں کو ایک نئی طاقت بخشی اور دنیا کی نگاہوں میں ہماری قومی اسمبلی کے اعتبار میں اضافہ کیا: صدر رجب طیب ایردوان

1268165
جنگِ سقاریہ ہمیشہ ہمارے لئے ذریعہ الہام اور مشعل راہ بنتی رہے گی: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ 1921 میں ہمیں سقاریہ میں جو فتح حاصل ہوئی وہ ترکی کے لئے ہمیشہ ذریعہ الہام اور اس کے مستقبل کے راستے میں ایک مشعلِ راہ کا فریضہ ادا کرتی رہے گی۔

صدر رجب طیب ایردوان نے 13 ستمبر فتح سقاریہ کی سالانہ یاد کی  مناسبت سے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ سقاریہ محاربہ جنگِ نجات کا ایک اہم سنگ میل تھا۔

جنگ سقاریہ حتمی فتح  سے قبل کا آخری مرحلہ تھی جس نے ہماری ملت کی آزادی کی امیدوں  میں روح پھونک دی۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ جنگ سقاریہ نے ہماری فوجوں کو ایک نئی طاقت بخشی اور دنیا کی نگاہوں میں ہماری قومی اسمبلی کے اعتبار میں اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ نہایت سخت شرائط، محدود امکانات اور ملّی اتحاد و اخوت کے ساتھ لڑی گئی جنگ نجات کے ہر مرحلے میں جو فتوحات حاصل ہوئیں وہ ہمارے لئے ذریعہ الہام اور مشعل راہ بنتی رہیں گی۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ میں فتح سقاریہ کی سالانہ یاد کے موقع پر غازی مصطفیٰ کمال سمیت جنگ نجات کے تمام ہیرووں کو احساس تشّکر اور رحمت کے ساتھ یاد کرتا اور اپنے تمام شہریوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں۔



متعللقہ خبریں