متحدہ امریکہ اپنے وعدے کو پورا کرنے میں اب مزید تاخیری نہ کرے، صدر رجب طیب ایردوان

وائے پی جی/ پی کے کے ہمارے ایک اتحادی  ملک کے دامن تلے پناہ  لیتے ہوئے اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے  جو کہ ہمارے لیے ایک سنگین مسئلہ تشکیل دیتا ہے

1261567
متحدہ امریکہ اپنے وعدے کو پورا کرنے میں اب مزید تاخیری نہ کرے، صدر رجب طیب ایردوان

 

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ اگر متحدہ امریکہ  نے اپنے وعدے کی پاسداری نہ کرتے ہوئے چند ہفتوں کے اندر شمالی شام میں ترک  فوجیوں کو عملی طور پر مذکورہ علاقے کا کنٹرول سنبھالنے کی اجازت نہ دی تو پھر ہمارے پاس  کاروائی منصوبے  کے علاوہ کوئی دوسرا حل چارہ باقی نہیں بچے گا۔

صدرِ ترکی نے استنبول میں سول ڈیفنس یونیورسٹی   کی وار اکیڈمی کی ڈپلومہ اور شفٹ بدلی کی تقریب میں حصہ لیا۔

اپنے خطاب میں امریکہ کے ساتھ شمالی شام میں سیکورٹی زون  مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے جناب ایردوان نے کہا کہ "اب کوئی بھی تاریک ہاتھوں کی جانب سے ایک منصوبے کے طور پر منظر عام پر لائی گئی داعش  کے بہانے سے  کسی کو مغالطے میں رکھنے کی کوشش نہ کرے۔ یہ خطے میں بعض طاقتوں کی مفاد پرست جنگ کے علاوہ کچھ نہیں۔ منبج میں ہمیں دیے گئے وعدوں کی  پاسداری نہ کیے جانے سے سلامتی کے خدشات   بتدریج بڑھتے  جا رہے ہیں۔

امریکہ کے ساتھ خطے کے تحفظ پر بات چیر ہونے  تا ہم ترکی اور امریکہ کے درمیان بعض معاملات پر نظریاتی اختلاف ہونے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے صدر نے بتایا کہ "حزیمت سے دوچار کی جانے والی وائے پی جی/pkk ، ہمارے ایک اتحادی  ملک کے دامن تلے پناہ  لیتے ہوئے اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے  جو کہ ہمارے لیے ایک سنگین مسئلہ تشکیل دیتا ہے۔

 

دریائے فرات کے مشرق میں دہشت گرد تنظیم وائے پی جی/PKK کے علاقائی مظالم  کے نا قابل پردہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے صدر نے بتایا کہ "دریائے فرات کے مشرقی کنارے کے ساتھ ہماری سرحدوں پر سیکورٹی زون  کے قیام کے معاملے  میں اب ہمارا مزید صبر باقی نہیں بچا۔ اگر چند ہفتوں کے اندر ہمارے فوجی علاقے کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں  نہ لے سکے تو پھر ہم اپنے کاروائی منصوبے  کو عملی جامہ  پہنائیں گے۔



متعللقہ خبریں