30 اگست ترک قوم کے جنم ِ نو کا ایک دوسرا نام ہے، ترک صدر

میں ترک قوم کو اپنے شاندار ماضی  کے سنہری  موڑوں میں سے ایک 30 اگست یوم ِ ظفر کی 97 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں

1261056
30 اگست ترک قوم کے جنم ِ نو کا ایک دوسرا نام ہے، ترک صدر

صدر رجب  طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ترک ملت کل کی طرح آج  بھی اپنے درخشاں  مستقبل  کی خاطر اپنی جان  سے بھی زیادہ عزیز وطن کے  لیے  قربانیاں  دینے اور اس حوصلے کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار  ہے۔

صدرِ ترکی نے 30 اگست یوم ِ ظفر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں ترک قوم کو اپنے شاندار ماضی  کے سنہری  موڑوں میں سے ایک 30 اگست یوم ِ ظفر کی 97 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس عظیم فتح  سے   اپنی قوم کو ہمکنار کرانے والے جنگِ استقلال کے ہیڈ کمانڈر غازی مصطفی ٰ کمال اتاترک ، قومی اسمبلی کے قابلِ احترام ارکان اور ہیرو ترک فوج کے تمام  جوانوں  کی مغفرت  کا دعاگو ہوں۔

جناب ایردوان نے ترکی، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اور دنیا کے چاروں گوشوں میں مقیم ترک شہریوں کو یومِ ظفر کی دلی مبارکباد پیش کرتے  ہوئے کہا کہ"تیس اگست کو حاصل کردہ افسانوی فتح  کی بدولت  ترک قوم نے اسے حقیر اور لاغر سمجھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا تھا، اس نے ہر قیمت پر اپنی آزادی پر آنچ نہ آنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا دینے کا عالمی سطح پر مظاہرہ کیا تھا۔ ہماری موجودہ مملکت جمہوریہ ترکی کا بھی مژدہ دینےوالی یہ عظیم فتح صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کی جانے والی  ترک قوم کے جنم ِ نو کا ایک دوسرا نام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے  آج بھی شمالی شام، عراق اور مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کے خلاف چلی جانے والی تمام تر  چالوں کو  ناکام بنانے کا تہیہ کر رکھا  ہے، ہم ترک قوم اور قبرصی ترکوں  کے حقوق کو پاوں تلے روندھنے  کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔



متعللقہ خبریں