ترک وزیر خارجہ کی سوڈان میں فوجی کونسل کے سربراہ سے ملاقات

ترکی، دوست و برادر ملک سوڈان کے  ساتھ ہمارا تعاون ہمیشہ جاری رہے گا

1253911
ترک وزیر خارجہ کی سوڈان میں فوجی کونسل کے سربراہ سے ملاقات

 

وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو نے عبوری سول انتظامیہ  کے نظام پر مبنی آئینی اعلامیہ پر دستخط تقریب میں شرکت کی غرض سے دورہ خرطوم کے دوران  سوڈانی عسکری عبوری کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتح الا برہان سے   صدارتی محل میں بند کمرے میں ملاقات کی۔

اس ملاقات کے بعد وزیر چاوش اولو نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے اس ملاقات میں سوڈان کے تمام تر فریقین کو عبوری سول انتظامیہ کے قیام کے سلسلے میں  عقلِ سلیم سے کام لینے  پر مبارکباد پیش کی اور کہا  ہے کہ سوڈان میں استحکام اور سلامتی کے لیے حکومتِ سوڈان اور عوام سے ہمارا تعاون جاری رہے گا۔

ترک وزیر نے علاوہ ازیں سوڈانی قائمقام وزیر خارجہ عمر دہا ب فاضلی محمد سے بھی ملاقات کی۔ سیاسی مصالحت  کے باعث محمد کو مبارکباد دیتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ ہم نئی قائم کی جانے والی حکومت کے ساتھ باہمی تعاون کے ماحول میں منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں اور دوست و برادر ملک سوڈان کے  ساتھ ہمارا تعاون ہمیشہ جاری رہے گا۔

جناب چاوش اولو نے بعد ازاں ترک کاروباری شخصیات اور شہری تنظیموں کے نمائندوں سے سفیرِ ترکی کی خرطوم میں رہائش گاہ  میں عشائیہ پر ملاقات کی۔

ترک وزیر فوجی انتظامیہ اور سول مخالف اتحاد کے درمیان عبوری سول انتظامیہ نظام پر مبنی آئینی اعلامیہ پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔



متعللقہ خبریں