دریائے فرات کے مشرق کو ہر قیمت پر دہشت گردوں سے پاک کیا جائے گا: چاوش اولو

اس وقت ہم ایک ایسا ترکی ہیں کہ جو اپنی خارجہ پالیسی کے تمام مسائل پر قابو پانے کی اہلیت رکھتا ہے، جیسے ہم نے ملک کے اندر سے دہشت گردوں کا صفایا کیا ہے اسی طرح عراق کے شمالی حصے کو بھی صاف کیا جائے گا: میولود چاوش اولو

1251655
دریائے فرات کے مشرق کو ہر قیمت پر دہشت گردوں سے پاک کیا جائے گا: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ دریائے فرات کا مشرقی حصہ  دہشت گردوں سے پاک کر دیا جائے گا۔

چاوش اولو نے کل عید الضحیٰ کی مناسبت سے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ  پارٹی کے انطالیہ ضلعی دفتر میں منعقدہ عید ملن پارٹی میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں فرات آپریشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جیسے شام کے علاقے عفرین سے دہشت گردوں کا خاتمہ ہوا ہے ، جیسے جرابلس سے دہشت گرد تنظیم داعش کا صفایا ہوا ہے اسی طرح  فرات کے مشرقی حصے کو دہشت گرد تنظیم YPG/PKK سے صاف کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا  ہےکہ خواہ کسی بھی قیمت پر ہو فرات کا مشرقی حصہ دہشت گردوں سے پاک کیا جائے گا۔ اس معاملے میں ہمارے عزم اور فیصلے میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔ اب ہم امریکہ کو، منبج کی طرح فرات میں بھی، ہمیں بہلاوے دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ اس وقت ہم ایک ایسا ترکی ہیں کہ جو اپنی خارجہ پالیسی کے تمام مسائل پر قابو پانے کی اہلیت رکھتا ہے۔ ہم ملک کے اندر بھی اور سرحد پار بھی دہشت گردی کے خلاف  جدوجہد کو جاری  رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم اپنی اس جدوجہد کو شمالی عراق میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھیں گے۔ جیسے ہم نے ملک کے اندر سے دہشت گردوں کا صفایا کیا ہے اسی طرح عراق کے شمالی حصے کو بھی صاف کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں