شمالی عراق میں ترک مسلح افواج کا فوجی آپریشن جاری

وزارت دفاع کے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان کے مطابق عراق کے شمالی علاقوں ہاکرک اور زاپ میں فضائی آپریشن کیا گیا

1235708
شمالی عراق میں ترک مسلح افواج کا فوجی آپریشن جاری

ترک مسلح افواج کی طرف سے عراق کے شمال میں کئے گئے فضائی آپریشن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 8 دہشر گردوں کو ہلاک  اور  مسلح ٹھکانوں، پناہ گاہوں اور ایمونیشن ڈپووں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان کے مطابق عراق کے شمالی علاقوں ہاکرک اور زاپ میں فضائی آپریشن کیا گیا ۔

آپریشن کے نتیجے میں  علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے زیر استعمال مسلح ٹھکانوں، پناہ گاہوں اور ایمونیشن ڈپووں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

ترک محکمہ دفاع کے مطابق ، اس آپریشن کے تحت  زاپ کے بعض علاقوں پر فضائی  کاروائی کے نتیجے میں  پی کےکے کے  اسلحے کے گوداموں ،پناہ گاہوں  اور دیگر ٹھکانوں کو  تباہ کر دیا گیا۔

ترک  فضائیہ کے شمالی عراق کے علاقے زاپ  میں جاری "آپریشن پنجہ " کے دوران  علیحدگی پسند  تنظیم پی کےکے  کے مختلف  ٹھکانوں    کو نشانہ بنا یا گیا ۔

 ترک محکمہ دفاع کے مطابق ، اس آپریشن کے تحت  زاپ کے بعض علاقوں پر فضائی  کاروائی کے نتیجے میں  پی کےکے کے  اسلحے کے گوداموں ،پناہ گاہوں  اور دیگر ٹھکانوں کو  تباہ کر دیا گیا  ۔



متعللقہ خبریں