معزول مصری صدر عدالت میں وفات پا گئے

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ میں برادرم شہید مرسی  کی مغفرت کا دعا گو ہوں

1220151
معزول مصری صدر عدالت میں وفات پا گئے

مصر میں جمہوری طریقے سے منتخب شد پہلے صدر محمد مرسی عدالت کے کٹہرے میں وفات پا گئے۔

مصری سرکاری ٹیلی ویژن  کی خبر کے مطابق سابق  صدر عدالتی کاروائی کے دوران قضائے الہی سے رحلت فرما پاگئے۔

معزول لیڈرکی صحت عدالتی کاروائی کے دوران  اچانک بگڑ گئی، جس کے چند ہی لمحوں بعد  ان کی موت  واقع ہو گئی۔

دریں اثنا صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ میں برادرم شہید مرسی  کی مغفرت کا دعا گو ہوں۔

وفات کی خبر  کے بعد اخباری نمائندوں کو اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے صدرِ ترکی نے مصری عوام سے دلی طور پر تعزیت کی۔

انہوں نے اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ محروم محمد مرسی کو  مصر میں بغاوت کے ذریعے بر سرِ اقتدار آنے والے ظالم عبدالفتاح الاسیسی  نے  ان کے ہزار ہا ساتھیوں کے ہمراہ سالہا سال سے جیل میں قید کر رکھا تھا۔

یاد رہے کہ مصری صدر محمد مرسی سن 2012 میں ملک کے پانچویں انتخابات کے ذریعے  برسرِ اقتدار آنے والے پہلے صدر مملکت بنے تھے۔جنہیں سال 2013 میں الاسیسی کی قیادت کی مصری فوج نے بغاوت کے ساتھ اقتدار سے ہٹا دیا تھا۔

تب سے مرحوم جیل میں بند تھے۔

 



متعللقہ خبریں