فیتو سے منسلک افراد کے خلاف عدالتی کاروائیاں ایک فطری امر ہے، ترک نائب صدر

نائب صدر نے اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر میں کل شروع ہونے والی انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی کانفرس  کی اعلی ٰ سطحی نشست میں شرکاء سے خطاب کیا

1216511
فیتو سے منسلک افراد کے خلاف عدالتی کاروائیاں ایک فطری امر ہے، ترک نائب صدر

ترک نائب صدر فواد اوکتائے نے  اس بات پر زور دیا  ہے کہ تمام تر مملکتوں کا دہشت گرد تنظیم فیتو کی طرح کی تنظیموں سے روابط ہونے والے  افراد سے کاروباری معاہدوں کو فسخ کرنا ایک فطری امر ہے۔

نائب صدر نے اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر میں کل شروع ہونے والی انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی کانفرس  کی اعلی ٰ سطحی نشست میں شرکاء سے خطاب کیا۔

انہوں نے  یاد دہانی کرائی کہ فیتو کے 15 جولائی 2016 کو بغاوت  اقدام میں 251 ترک شہری شہید اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہو ئے تھے۔

انہوں نےزور دیتے ہوئے کہا کہ بغاوت کی کوشش  کرنے والی دہشت گرد تنظیم فیتو  ترکی کے جمہوری اداروں اور قوم کی خوشحالی اور امن و امان کو بگاڑنے کا مقصد رکھنے والی ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔

نائب صدر  نے واضح کیا کہ صدر اور ترکی کے آئینی نظام   کو ہٹانے کا ہدف بنانے والی اس جرم پیشہ تنظیم کے خلاف جدوجہد کے طریقہ کار سے آگاہی حیاتی اہمیت کی حامل ہے، فیتو کی تجارتی اتحادی شناخت   تلے منظم ہونے والے اداروں پر پابندیاں  عائد  کرنے  اور ان کو  عالمی پلیٹ فارم پر ترکی کے خلاف کاروائیوں کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تمام تر مملکتوں  اور سرکاری و نجی اداروں  پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ یہ فیتو کی طرح کی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ روابط ہونے والے افراد  اور اداروں  کے ساتھ اپنے تعلقات کو ختم کردیں۔سرکاری اداروں میں ملازم ان افراد کے ورک  ایگریمنٹس   کی منسوخی  پر بھی ہم سب کر غیر جانبدار مؤقف اپنانا ہو گا۔  ان کے خلاف  خود مختار اور غیر جانبدار عدالتوں میں مقدمات چلائے جا رہے ہیں لہذا بین الاقوامی تنظیموں کو عدالتی فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے۔



متعللقہ خبریں