" بہت بہت مبارکباد پیارے ترکی" صدر ایردوان کی طرف سے فٹبال ٹیم کو مبارکباد

2020 یورپی فٹبال چیمپئن شپ  کے کوالیفائنگ میچ میں اس وقت تک کے عالمی چیمپئن  فرانس کو شکست دینے پر صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے ترکی کی قومی ٹیم کو مبارکباد

1215120
" بہت بہت مبارکباد پیارے ترکی" صدر ایردوان کی طرف سے فٹبال ٹیم کو مبارکباد

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے 2020 یورپی فٹبال چیمپئن شپ  کے کوالیفائنگ میچ میں اس وقت تک کے عالمی چیمپئن  فرانس کو 0۔2 سے شکست دینے پر ترکی کی قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں صدر ایردوان نے " بہت بہت مبارکباد پیارے ترکی" کے الفاظ کے ساتھ ٹیم کی تصویر بھی شئیر کی ہے۔

میچ کے بعد صدر ایردوان نے ترکی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ نہات اوزدیمیر کو ٹیلی فون کر کے کھلاڑیوں  اور ٹیم کے کوچ شنول گیونیش  کو مبارکباد دی۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے بھی فرانس کو شکست دینے پر ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ پیغام میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ" ہم فیلڈ میں بھی اور میز پر بھی مضبوط ہیں۔ حالیہ عالمی چیمپئن  فرانس کو ہرا کر قومی ٹیم نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ مبارکباد قومی ٹیم، شکریہ قونیہ"۔



متعللقہ خبریں