ہم قبرصی ترک بھائیوں کے حق کو مارنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، ترک صدر

ہم اختصاصی اقتصادی علاقوں میں، بالخصوص شمالی قبرصی  بھائیوں کے حقوق کا آخری دم تک تحفظ کرنے میں پُرعزم ہیں

1214773
ہم قبرصی ترک بھائیوں کے حق کو مارنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ "ہم قبرصی ترک  بھائیوں کے حقوق کو ہضم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔"

جناب ایردوان نے اخباری نمائندوں کو مشرقی بحیرہ روم میں قبرصی یونانی انتظامیہ کی جانب سے بام ِ عروج تک پہنچائی جانے والی "قدرتی گیس کشیدگی" کے حوالے سے اپنے جائزے پیش کیے۔

انہوں نے کہا کہ" علاقے  کے تمام تر قدرتی وسائل پر جس طرح جنوبی قبرص کا حق ہے اسی طرح عالمی قوانین کے مطابق شمالی قبرص کے ترک بھائیوں کا بھی حق ہے۔  ہم ان کے جائز حقوق کو  پاؤں تلے روندھنے اور ان کی حق تلفی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ہم اسوقت  اختصاصی اقتصادی علاقوں میں، بالخصوص شمالی قبرصی  بھائیوں کے حقوق کا آخری دم تک تحفظ کرنے میں پُرعزم ہیں۔ لہذا  نئی خریدے  گئے ڈرلنگ بحری بیڑوں  اور پہلے سے علاقے کے سمندر میں  قدرتی وسائل کی تلاش کرنے والے بحری  جہازوں  کو بروئے کار لائیں گے اور ان کی حفاظت کی خدمات ترک مسلح قوتوں  کی فری گیٹس  ادا کریں گی۔"



متعللقہ خبریں