ترک ہلال احمر کا پاکستان میں " ہر سکول میں فرسٹ ایڈ  باکس "پروجیکٹ کا آغاز

دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان ہلال احمر کے مرکزی دفتر میں منعقد ہونے والی تقریب میں ترک ہلال   احمر کے نمائندے عصمت درمش، رمضان سائگیلی، پاکستان ڈیسک  کے انچارج ابراہیم کارلوس جمیلواور پاکستان ہلال احمر کے سیکرٹری جنرل خالد  بن مجید نے شرکت کی

1205970
ترک ہلال احمر کا پاکستان میں " ہر سکول میں فرسٹ ایڈ  باکس "پروجیکٹ کا آغاز
pakistan.jpg
pakistan.jpg
pakistan.jpg
kizilay yardim pakistan.jpg

ترک ہلال احمر کے پاکستان ڈیسک  نے"  ہر سکول میں فرسٹ ایڈ  باکس کی ضرورت"   پروجیکٹ کے تحت پاکستان کے 150  اسکولوں کو 300 فرسٹ ایڈ  باکس پہنچانے کے لئے پاکستان کی ہلال احمر کے حوالے کردیے ہیں۔

دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان ہلال احمر کے مرکزی دفتر میں منعقد ہونے والی تقریب میں ترک ہلال   احمر کے نمائندے عصمت درمش، رمضان سائگیلی، پاکستان ڈیسک  کے انچارج ابراہیم کارلوس جمیلواور پاکستان ہلال احمر کے سیکرٹری جنرل خالد  بن مجید نے شرکت کی۔

ترک  ہلال احمر کی جانب سے پیش کیے جانے والے اس پروجیکٹ کے تحت  پاکستان ہلال احمر کو پیش کیے جانے والے فرس سٹ ایڈ باکس  کو دارالحکومت اسلام آباد،   خیبر پختونخواہ،  سندھ ،بلوچستان، پنجاب،  قبائلی علاقوں  اور آزاد کشمیر کے 150 سکولوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

تین سو عدد د فرسٹ ایڈ باکس تقسیم کیے جانے کے بعد پاکستان کے  انہی سکولوں میں فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ طلباء اور اساتذہ کو دی جائے گی۔

ترک ہلال احمر نے  کل اسلام آباد کے بیت المال میں قیام پذیر  ایک سو یتیموں کو عالمِ اسلام  یوم یتیم کے موقع پر پر افطار ڈنر دیا گیااور یتیم  بچوں   میں عید  کے نئے ملبوسات تقسیم کیے گئے۔  



متعللقہ خبریں