ہمارے سمجھوتے میں ایس۔400 کی شق شامل نہیں تھی، ترک وزیر دفاع

ایس۔400 میزائل نظام نیٹو کے سسٹم سے مکمل طور پر خود مختار ہو گا

1203576
ہمارے سمجھوتے میں ایس۔400 کی شق شامل نہیں تھی، ترک وزیر دفاع

وزیرِ دفاع خلوصی عقار اور ترک مسلح افواج  کے کمانڈروں  نے ایف۔35 طیاروں کو لینڈ کیے جانے والے ملاتیا ساتویں جیٹ ایئر بیس  میں جاری  کام کا جائزہ لیا۔

جناب عقار نے منصوبے کی تیکنیکی تفصیلات سے آگاہی حاصل کی۔

انہوں نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ روس سے ایس۔400 نظام کی خرید ایف۔35 منصوبے کو متاثر نہیں کرے گی۔

ترکی کے ایف۔35 منصوبے کے ایک شراکت دار ہونے اور ابتک   اپنی تمام تر ذمہ داریوں کو بلا کسی خامی کے پورا کرنے   اور شراکت داری کے تحت 1٫2 ارب ڈالر کی ادائیگی کرنے کی توضیح کرتے ہوئے عقار نے بتایا کہ "ایس۔400  کے ایجنڈے میں آنے کے بعد ، ایف۔ 35  کا معاملہ مشکل میں پڑگیا۔' لیکن ہم   نے  تمام تر متعلقہ فریقین کو بارآور کرادیا ہے کہ ہمارے سمجھوتے میں ایس۔400 خریدنے کی صورت میں شراکت داری فسخ ہو جائیگی جیسی کوئی شق موجود نہیں۔ ہم اپنی تمام تر ذمہ داریوں کو بڑی سنجیدگی اور مخلصانہ طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔ ویسے بھی ایس۔400 میزائل نظام نیٹو کے سسٹم سے مکمل طور پر خود مختار ہو گا۔

 



متعللقہ خبریں