ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں گیا، آپریشن میں 28 دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے ہیں: آقار

ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں گیا۔ جوابی آپریشن کر کے حملہ کرنے والے علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم کے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے: حلوصی آقار

1195156
ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں گیا، آپریشن میں 28 دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے ہیں: آقار

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ ترک مسلح افواج  کی طرف سے شروع کئے گئے آپریشن میں 28 دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے ہیں ۔

یہ آپریشن، شاخِ زیتون آپریشن کے علاقے اور ضلع حقاری  کی سرحدی فوجی بیس کے علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے دہشت گردوں کی طرف سے کل کئے جانے والے حملوں کے بعد کئے گئے ہیں۔

دہشتگردوں  کے حملوں کے بعد شروع کروائے گئے آپریشن کو وزیر دفاع حلوصی آقار اور مسلح افواج کے کمانڈروں نے مسلح افواج کے  آپریشن سینٹر سے کنٹرول کیا۔

آپریشن سے متعلق جاری کردہ بیان میں آقار نے کل شاخِ زیتون کے علاقے میں حملوں کے نتیجے میں 4 فوجیوں کے شہید اور 2 کے زخمی ہونے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں گیا۔ جوابی آپریشن کر کے حملہ کرنے والے علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم کے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ خواہ اندرون ملک ہو خواہ سرحد پار دہشتگردی کے خلاف ہمارے آپریشن  پورے عزم کے ساتھ جاری رہیں گے۔



متعللقہ خبریں