ہم، مسلح اور سفارتی دہشتگردی کی طرح اقتصادی دہشت گردی کے سامنے بھی، گردن نہیں جھکائیں گے: ایردوان

ایک وقت تھا جب ملک کی سرحدوں پر میزائل ، بم اور گولیاں برسائی جا رہی تھیں اور اب وہی میزائل، بم اور گولیاں ہماری اقتصادیات پر برسائی جا رہی ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

1191382
ہم، مسلح اور سفارتی دہشتگردی کی طرح اقتصادی دہشت گردی کے سامنے بھی، گردن نہیں جھکائیں گے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ جس طرح ترکی نے مسلح اور سفارتی دہشت گردی کے سامنے گردن نہیں جھکائی اسی طرح اقتصادی دہشت گردی کے سامنے بھی نہیں جھکائے گا۔

انقرہ کی تحصیل قزل جا حمام میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے 28 ویں مشاورتی اجلاس کی اختتامی نشست سے خطاب میں صدر ایردوان نے اقتصادیات کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کی پہلی تہائی میں اقتصادی توازن کا عمل جاری ہے اور انڈیکس پر نگاہ ڈالنے سے تمام اعداد شمار مثبت طرف  میں بڑھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا  ہے کہ ایک وقت تھا جب ملک کی سرحدوں پر میزائل ، بم اور گولیاں برسائی جا رہی تھیں اور اب وہی میزائل، بم اور گولیاں ہماری اقتصادیات پر برسائی جا رہی ہیں۔

ہم نے اس صورتحال کا فوری ادراک کر کے اس کا سدباب کر دیا ہے جس طرح ہم نے مسلح اور سفارتی دہشت گردی کے سامنے ہتھیار نہیں پھینکے اسی طرح ہم نے اقتصادی دہشت گردی کے سامنے بھی ہتھیار  نہیں پھینکے اور نہ ہی پھینکیں گے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ غیر ملکی مالیاتی اداروں یا حکومتوں کے کہے کی ذرّہ برابر اہمیت نہیں ہے۔ ترکی دیگر تمام شعبوں کی طرح اقتصادی شعبے میں بھی ایک ایسے ملک کی حیثیت رکھتا ہے کہ گلیشئیر کی طرح اس کا پوشیدہ حصہ دکھائی دینے والے حصے سے کہیں زیادہ بڑا ہے۔



متعللقہ خبریں