نسل کشی کا مرتکب فرانس ہمیں درس دینے کا اہل نہیں، صدرِ ترکی

ترکی کو حقوق انسانی اور ڈیموکریسی کا درس دینے کی کوشش کرنے والے تمام تر فریقین کاماضی خون  میں رنگا ہوا ہے

1189101
نسل کشی کا مرتکب فرانس ہمیں درس دینے کا اہل نہیں، صدرِ ترکی

صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ الجزائر اور روندا میں نسل پرستی کے دوران  لاکھوں انسانوں کا قتل کرنے والا فرانس، ترکی کو درس نہیں دے سکتا۔

صدر رجب طیب اردوان  نے دارالحکومت انقرہ میں سرکاری ریکارڈز سمپوزیم سے خطاب میں کہا جب ہم  قتل عام، نسل کشی، ظلم و ستم اور غیر انسانی کاروائیوں کا جائزہ لیتے ہیں توان تمام کے پیچھے، آج ترکی کے سامنے" نسل کشی،  ڈیموکریسی اور آزادی" کا واویلا مچانے والے ہی دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ " پچیس برس قبل رواندا میں آٹھ لاکھ انسانوں کی نسل کشی کا مرتکب فرانسیسی ہونے کی حقیقت کا واضح طور پر پتہ چلتا ہے،  اب یہ ہمیں سبق دینے کی کوشش میں ہیں، آپ ہمیں درس دینے کے قابل نہیں۔ الجزائراور رواندا میں آپ کے قتل عام کی حرکتوں سے ہم بخوبی آگاہ ہیں۔"

صدر ترکی نے کہا کہ مسئلہ آرمینیا اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد معاملات میں ترکی کو حقوق انسانی اور ڈیموکریسی کا درس دینے کی کوشش کرنے والے تمام تر فریقین کاماضی خون  میں رنگا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا اب تک مسئلہ آرمینیا کو آلہ کار بنانے والا  کوئی بھی گروپ اور مملکت اپنے دعووں کو قدیم کارڈز کے ذریعے ثابت کرنے میں کامیاب  نہیں ہوسکی، جو کوئی بھی حقیقت کرنا چاہتا ہے ہمارے قدیم ریکارڈز کے دروازے ان سب کے لئے کھلے ہیں۔ "  کیونکہ ہمارے ریکارڈ میں کوئی خفیہ چیز موجود نہیں۔ ان لوگوں کااصل مقصد ترکی کو دباؤ میں لینا ہے۔







 



متعللقہ خبریں