سری لنکا: ہلاک ہونے والوں میں سے 2، ترک شہری

سری لنکا میں ہوٹلوں اور کلیساوں پر حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں 2 ترک شہری بھی شامل ہیں

1187418
سری لنکا: ہلاک ہونے والوں میں سے 2، ترک شہری

سری لنکا میں ہوٹلوں اور کلیساوں پر حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں 2 ترک شہری بھی شامل ہیں۔

سفارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق سری لنکا کے حملوں میں ہلاک شدگان میں ترکی کے شہری  2 انجینئر بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آج صبح کے وقت سری لنکا کے 3 کلیساوں اور دارالحکومت کے 3 فائیو اسٹار ہوٹلوں پر حملے کئے گئے جن کے نتیجے میں 185 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہو گئے  ہیں۔

ان حملوں کے بعد دارالحکومت کولمبو کے نواحی علاقے دہی والہ میں 7 واں حملہ اور اس کے بعد 8 واں حملہ کیا گیا۔

آٹھویں حملے کے بعد ملک میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

حملوں میں سے 2 کے خود کش حملہ ہونے کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

حملوں میں ملوث ہونے کے شبہے میں 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں