ترک۔شام سرحد پر محفوظ علاقے کی تشکیل عمل میں آچکی ہے: صدارتی ترجمان

صدارتی ترجمان  ابراہیم  قالن  نے کہا  ادلب،عفرین اور جرابلس جو کہ  ہماری سرحد سے ملحقہ ہیں وہاں محفوظ علاقے کی تشکیل ہو چکی ہے اورجہاں اس وقت پی کےکے ،داعش  اور اسد انتظامیہ  کا نہیں بلکہ شامی حر فوج کا سکہ چلتا ہے

1186192
ترک۔شام سرحد پر محفوظ علاقے کی تشکیل عمل میں آچکی ہے: صدارتی ترجمان

 صدارتی ترجمان  ابراہیم  قالن  نے کہا ہے کہ   ترکی ۔شام سرحد پر حفاظتی علاقے کا قیام باقاعدہ شروع ہو گیا ہے۔

  اس بات کا اظہار  ترجمان نے صدر ایردوان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کے بعد  اخباری نمائندوں سے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ   شام کے علاقے منبج میں ترک اور امریکی فوجیوں کا مشترکہ گشت جاری ہے  اور بعض نئے اقدامات کے سلسلے میں مذاکرات  بھی شروع ہو چکے ہیں۔

 ادلب،عفرین اور جرابلس جو کہ  ہماری سرحد   سے ملحقہ ہیں وہاں   محفوظ علاقے کی تشکیل ہو چکی ہے  اورجہاں  اس وقت پی کےکے ،داعش  اور اسد انتظامیہ  کا نہیں بلکہ  عالمی نواز مقامی  انتظامیہ اور شامی حر فوج   کا سکہ چلتا ہے ۔

 قالن نے مزید کہا کہ  عراق اور  شام حتی دنیا کے کسی بھی خطے سے ترکی کے خلاف اگر کوئی    میلی آنکھ اٹھانے کا  واقعہ ہوا تو حکومت  ہر ممکنہ تدابیر لینے کا  مکمل حق اور عزم بھی رکھتی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں