ترکی کی طرف سے، بلوچستان میں دہشت گردی کے حملے کی، شدید مذمت

حملے میں کثیر تعداد میں افراد کی ہلاکت پر ہمیں شدید افسوس ہے۔ہم اس منفور حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے حق تعالی سے رحمت و مغفرت کے متمنی ہیں: وزارت خارجہ

1186055
ترکی کی طرف سے، بلوچستان میں دہشت گردی کے حملے کی، شدید مذمت

ترکی نے ، آج پاکستان کے جنوب مغربی  صوبے بلوچستان میں کئے گئے دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ سے جاری کردہ تحریری  میں کہا گیا ہے کہ حملے میں کثیر تعداد میں افراد کی ہلاکت پر ہمیں شدید افسوس ہے۔ہم اس منفور حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے حق تعالی سے رحمت و مغفرت کے متمنی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم دوست ملک پاکستان کی حکومت اور برادر پاکستانی عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان  میں مسلح حملہ آوروں نے کراچی اور گوادر بندرگاہ   کے درمیانی موٹر وے پر چند مسافر بسوں کو روک کر 14 افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔  



متعللقہ خبریں