سوڈانی عسکری عبوری کونسل کے وعدے خوش آئند ہیں، ترکی

عوامی توقعات کی روشنی میں معتبر اور وسیع پیمانے  پر عبوری سلسلے کو عملی  جامہ پہنایا جانا  بڑی اہمیت کا حامل ہے

1183325
سوڈانی عسکری عبوری کونسل کے وعدے خوش آئند ہیں، ترکی

ترکی  نے اطلاع دی ہے کہ یہ  سوڈان   میں  موجودہ سلسلے کے  ملکی انتظامیہ کو سویلین کو واپس   کیے جانے   سے متعلق عسکری عبوری کونسل  کی ضمانتوں  کا خیر مقدم کرتا ہے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  سوڈان میں امن و امان و استحکام کے قیام اور عوامی توقعات کی روشنی میں معتبر اور وسیع پیمانے  پر عبوری سلسلے کو عملی  جامہ پہنایا جانا  بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

اعلامیہ میں واضح کی گیا ہے کہ "اس ضمن میں عسکری عبوری کونسل  کے اس سلسلے  کو معاشرے کے تمام تر طبقوں کے باہمی اشتراک سے سر انجام  دینے، ملک میں سلامتی و عوامی نظام کا تحفظ کرنے اور اس سلسلے کے اختتام پر ملکی انتظامیہ کو سیاستدانوں کے حوالے کرنے  کے  وعدے  باعث ِ مسرت  ہیں۔ ہماری تمنا ہے کہ یہ سلسلہ سرعت سے سر انجام پائے۔ ترکی  ابتک کی طرح آئندہ  بھی سوڈان کی سلامتی و استحکام سمیت سوڈانی عوام کے امن  و خوشحالی  کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔"



متعللقہ خبریں