ترکی کے خلاف اقتصادی جنگ میں بھی ہم سرخرو ہوں گے، صدر رجب طیب ایردوان

چاہے یہ اندرونِ ملک سے ہو یا بیرونِ ملک سے، اس ملک کے عوام کی  روزی پر اپنی نگاہیں گاڑنے والوں کو ہم  ہر گز  درگزُر نہیں کریں گے

1173616
ترکی کے خلاف اقتصادی جنگ میں بھی ہم سرخرو ہوں گے، صدر رجب طیب ایردوان

 

صدر رجب طیب اردوان نے حالیہ ایام میں  اقتصادی حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکے ہم جس طرح دہشت گردی کا قلع قمع کرنے پر پُر عزم ہیں اسی طرح اقتصادی دہشت گردی کابھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

 صدروآک پارٹی کے رہنما رجب طیب ایردوآن نے استنبول کے علاقے کاغذ خانے میں عوامی جلسے سے خطاب کیا۔

ترکی کے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے اقتصادی تعلقات  ختم ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے صدر ایروان  نے کہا کہ اب ہماراآئی ایم ایف سے کوئی لینا دینا نہیں، ہمارا قرضہ ختم ہو چکا ہے۔

حالیہ ایام میں اقتصادیات کے ذریعے ترکی پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے جناب ایردوان نے کہا کہ چاہے یہ اندرونِ ملک سے ہو یا بیرونِ ملک سے، اس ملک کے عوام کی  روزی پر اپنی نگاہیں گاڑنے والوں کو ہم  ہر گز  درگزُر نہیں کریں گے۔ ہم جس طرح دہشت گردی کا خاتمہ کرنے پر اٹل ہیں اسی طرح ہماری معیشت کو کاری ضرب لگانے والوں کو سبق سکھا کر چھوڑیں گے۔

مسئلہ شام کا بھی ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد پہلا عام مسئلہ شام کو ممکنہ حد تک مذاکرات کے ذریعے وگرنہ میدان جنگ میں قطعی طورپر حل کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ کل کے انتخابات کے بعد ہم پیر کے روز سے  نئے ولولے و جذبے کے ساتھ اپنے سفر کو جاری و ساری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں