نیو زی لینڈ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ترک نائب صدر اور وزیر خارجہ نیو زی لینڈ روانہ

ہم پوری دنیا کو اسلام دشمنی، غیر ملکی نفرت،  انتہا پسندی اور نسل پرستی کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے ہونے کی دعوت دیتے ہیں

1164776
نیو زی لینڈ  سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ترک نائب صدر اور وزیر خارجہ نیو زی لینڈ روانہ
oktay-cavusoglu1.jpg
  1.  

نائب صدرفواداوکتائےاور وزیرخارجہ میولود چاوش اولو اور ان کا ہمراہی وفد   وحشت ناک د ہشت گرد حملے کا سامنا کرنے والے نیوزی لینڈ روانہ  ہو گیا ہے۔

فواد اوکتائے نے روانگی سے پیشتر استنبول ہوائی اڈے پر پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ ہم تمام تر دنیا کو نسل پرستی کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی درخواست کرتے ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ اسلام دشمن کے حوالے سے مسائل کے خلاف موثر اقدامات اٹھانا عصر حاضر کے عالمی حالات میں ایک لازمی امر ہونے سے ہٹ کر ایک حیاتی اہمیت کا حامل بن چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وحشیانہ کارروائی  کی 2 برسوں سے منصوبہ بندی کرنے والے دہشتگردوں کی جانب سے صدر رجب طیب  ایردوان، ترک  قوم  اور ہماری تاریخ کو ہدف بنانا کامیاب کا ایک دوسرا افسوس ناک پہلو ہے، دنیا بھر کے مظلوموں کی صدا ہونے والے صدرِ ترکی اللہ کی دی ہوئی جان کے محض اللہ  تعالی ہی کی طرف سے واپس  لے سکنے کے شعور  کے ساتھ اپنی زندگی کو ملک و قوم کی خدمت کے لیے دن رات مختص کرتے ہوئے دن رات  کام کرنے والے ایک لیڈر ہیں۔  ترک قوم ہمیشہ کی طرح اب کے بعد بھی  اپنے لیڈر کا ساتھ دے گی اور اس قسم کی گندی  چالوں  کو کامیاب ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔

 نائب صدر نے مزید کہا کہ" طویل عرصے سے دہشت گردی کے شکار ترکی  نے اس کے خلاف جدوجہد  میں ہزاروں کی تعداد میں انسانوں کی قربانیاں دی ہیں اور اب یہ  نیو زی لینڈ کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں اٹھائے جانے والے اقدامات  میں اس کے شانہ بشانہ ہوگا، بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہےکہ  حالیہ دہشت گردحملوں نے دہشت گردی کی کوئی سرحدیں نہ ہونے کی حقیقت کا ایک بار پھر مظاہرہ کیا ہے۔ہم یہاں سے پوری دنیا کو اسلام دشمنی، غیر ملکی نفرت،  انتہا پسندی اور نسل پرستی کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔"

 جناب اوکتائے  نے کہا اسلامی تعاون تنظیم کے موجودہ صدر ترکی نیوزی لینڈ عوام کے ساتھ ہونے کا مظاہرہ کرنے، براہ راست اظہار تعزیت کرنے  کے لئے صدر ایردوآن کی ہدایت  کے مطابق میں  وزیر خارجہ  چاوش اولو اور  ہمراہی وفد کے ساتھ نیوزی لینڈ جا رہا ہوں۔

خیال رہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے  نیوزی لینڈ کے صدر ڈیم پیٹسی ریڈی  سے ٹیلیفون پر رابطہ کرتے ہوئے  دہشتگرد حملے کی تمام مسلمانوں کے نام پر مذمت کی تھی  اور نائب ترک صد اوکتائے وزیر خارجہ چاوش اولو کے ایک وفد کے ہمراہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے کی اطلاع دی تھی



متعللقہ خبریں