پاک و ہند کشیدگی :ترک صدر کا بھارتی وزیراعظم سے ٹیلی فون رابطہ

صدر رجب طیب ایردوان نے پاک و ہند کے درمیان کشیدگی ختم کروانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں

1161555
پاک و ہند کشیدگی :ترک صدر کا بھارتی وزیراعظم سے ٹیلی فون رابطہ

ترکی  اور پاکستان کے درمیان کشیدگی ختم کرنےکے لیے  ترکی    کمر بستہ ہو گیا ہے۔

 صدر رجب طیب ایردوان نے اس سلسلے میں  بھارتی وزیراعظم نریندرہ مودی سے ٹیلی فون پر بات کی ہے ۔

 صدارتی ذرائع کے مطابق ، اس بات چیت میں  دو طرفہ تعلقات کے علاوہ پاک-ہند کشیدگی  پر بھی غورکیا گیا ۔

 صدر ایردوان نے  اس سے پیشتر پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریش سے بھی رابطہ کیا تھا ۔

  یاد رہے کہ پاک۔ہند کشیدگی اس وقت بڑھ گئی تھی  جب  14 فروری کو  پلوامہ میں  بھارتی فوجیوں کا ایک ٹرک بم دھماکے سے تباہ ہو گیا  اور  اس میں سوار 44 فوجی ہلاک ہو گئے تھے ۔

 اس واقعے کا الزام حکومت ہند نے پاکستان پر لگایا جسے اس نے مسترد کر دیا تھا ۔

 



متعللقہ خبریں