ہم شمالی شام میں دہشت گرد راہداری کی اجازت نہیں دیں گے، صدر ایردوان

" ہم نے شناخت ، قومی یکجہتی  و اتحاد  کی اقدار پر  عمل پیرا ہوتے ہوئے ہر طرح کی اشتعال  انگیزی کو ناکام بنایا

1160702
ہم شمالی شام میں دہشت گرد راہداری کی اجازت نہیں دیں گے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ہم شمالی شام میں ترکی مخالف کسی دہشت گرد راہداری کی تشکیل  کا موقع نہیں دیں گے۔

صدر و آک پارٹی کے رہنما ایردوان نے ضلع خطائے کی تحصیل اسکندرون میں  انتخابی مہم کے دوران عوام سے خطاب کیا۔

انہوں نے  بعض قوتوں کے  فکر و نسلی  طور پر ملک میں تفریق بازی  کو شہہ دینے کی کوشش کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ " ہم نے شناخت ، قومی یکجہتی  و اتحاد  کی اقدار پر  عمل پیرا ہوتے ہوئے ہر طرح کی اشتعال  انگیزی کو ناکام بنایا ہے۔

اسی طریقے سے  شام سے عراق تک ترک مخالف ہر طرح کی چال  کومذاکرات کی   میز پر  اور میدانِ جنگ میں  ملیا میٹ کرنے  کا ذکر کرتے ہوئے  صدر ترکی نے واضح کیا کہ "ہم نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم وائے پی جی/PKK کو ہزاروں کی تعداد میں ہتھیار  فراہم کرنے والوں کو  جس طرح عفرین میں حزیمت   سے دوچار کیا تھا اسی طرح منبج سے شروع ہوتے ہوئے ہماری  جنوبی سرحدوں پر ہم ان کو سبق سکھائیں گے۔"

 

 



متعللقہ خبریں