پی ٹی آئی کا صدر ترکی کو ترکی زبان میں شکریہ کا پیغام

ہم بطور پاکستانی عوام رجب طیب ایردوان اور ترک عوام  کا شکریہ ادا کرتے ہیں

1156709
پی ٹی آئی کا صدر ترکی کو ترکی زبان میں شکریہ کا پیغام

پاکستان تحریک انصاف  نے  پاک بھارت کشیدگی  کے دوران ترکی کے تعاون اور حمایت کی بنا پر ترکی زبان میں شکریہ ادا کیا ہے۔

 پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کردہ پیغام میں صدر ترکی کے ضلع ترابزون میں ایک جلسے سے خطاب کو جگہ دی گئی۔

 جناب ایردوان نے اپنے خطاب میں پاکستان کی جانب سے ہندوستانی پائلٹ کو رہا کرنے پر  وزیر اعظم عمران خان  اور پاکستان کو مبارکباد دی تھی۔ جس پر پی ٹی آئی میں ترکی زبان میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ" ہم بطور پاکستانی عوام رجب طیب ایردوان اور ترک عوام  کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہم  ہمیشہ امن کے خواہاں ہیں اور جنگ کے بالکل حق میں نہیں۔"

 یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے پاکستان اور بھارت کے پیچ پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد پاکستان عمران خان نے صدر  رجب طیب ایردوان کو  کرتے ہوئے علاقے میں تناؤ میں کمی لانے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی۔  صدر ترکی نے اسی دن صدر پاکستان عارف علوی سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی تھی۔

 واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی کشمیر میں 44  ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بام عروج پر پہنچ گئی تھی۔  ہندوستان نے پاکستان کو اس حملے کا مورد الزام ٹھہرایا  تھا تو پاکستان میں سخت الفاظ میں ان الزامات کی تردید کی تھی۔

 بعدازاں ہندوستان نے دوبار پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بعض مقامات پر میزائل بھی پھینکے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے ہندوستان کے دو لڑاکا طیارے مارگرایا تھے جن میں سے ایک آزاد کشمیر میں گرا تھا جس کے پائلٹ کو پاکستان نے پکڑ لیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں