31 مارچ کے بعد ممکن ہے کہ میں دورہ امریکہ کروں یا پھر صدر ٹرمپ ترکی آئیں: صدر ایردوان

سکیورٹی زون ہمارے اسٹریٹجک نقطہ نظر کے علاوہ کسی جگہ منتقل ہوا تو ہم اسے قبول نہیں کریں گے کیونکہ اگر ہماری سرحدوں پر کوئی سکیورٹی زون ہوا تو اس کا کنٹرول بھی ہمارے پاس ہو گا: صدر رجب طیب ایردوان

1151299
31 مارچ کے بعد ممکن ہے کہ میں دورہ امریکہ کروں یا پھر صدر ٹرمپ ترکی آئیں: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ وہ 31 مارچ کے بعد امریکہ کا دورہ کر سکتے ہیں۔

صدر ایردوان نے پرائیویٹ چینلوں کی مشترکہ نشریات میں ایجنڈے سے متعلق سوالات کے جواب دئیے اور حالیہ دنوں میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک ملاقات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے مجھے امریکہ کے دورے کی دعوت دی  جس کے جواب میں میں نے کہا کہ پہلے میں آپ کا منتظر ہوں۔ 31 مارچ کے بعد ممکن ہے کہ میں دورہ امریکہ کروں یا پھر صدر ٹرمپ ترکی آئیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ بات چیت میں ہم  شام میں متوقع سکیورٹی زون  کے موضوع  کو ایک اہم نقطے تک لے آئیے ہیں۔

سکیورٹی زون ہمارے اسٹریٹجک نقطہ نظر کے علاوہ کسی جگہ منتقل ہوا تو ہم اسے قبول نہیں کریں گے کیونکہ اگر ہماری سرحدوں پر کوئی سکیورٹی زون ہوا تو اس کا کنٹرول بھی ہمارے پاس ہو گا۔

عفرین، جرابلس اور الباب میں قائم کئے گئے امن و استحکام کے سرحدی علاقے میں بھی  ضروری ہونے پر زور دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ امریکہ کا شام سے انخلاء کا فیصلہ ،ہمارے ممالک کے مفادات، شام کی زمینی سالمیت  اور سیاسی اتحاد کے برعکس پیش رفتوں  کاسبب نہ بننے کے حوالے سے ہمارے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ انخلاء کے بعد تشکیل پانے والے خلاء کو ہم دہشت گرد  تنظیموں کے لئے محفوظ علاقہ بننے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

منبج روڈ میپ کے بارے میں دو اہم پہلووں  پر دوبارہ زور دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ایک تو یہ کہ روڈ میپ کو عملی شکل دینے کے دورانیے کی تیزی سے تکمیل ہو۔ زیادہ تاخیر کئے بغیر منبج سے PYD/YPG کا صفایا ترکی کے لئے اب ایک سلامتی کے مسئلے کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ دوسرا  یہ کہ انتظامیہ  کی منبج کے لئے تحریکی کاروائیوں، PYD/YPGکی انتظامیہ کو منبج میں داخل کرنے کی کوششوں کو اجازت دینے سے پرہیز کیا جانا چاہیے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ اس موضوع پر یقیناً ایک وسیع انخلاء پلان  کے دائرہ کار میں غور کیا جا رہا ہے۔ ہم ایک متعینہ مدت تک انتظار کریں گے۔ ہوتا ہے تو ٹھیک نہیں تو ہم کسی رات اچانک منبج میں داخل ہو سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں