استنبول میں ایک اہم منصوبے کا سنگ بنیاد صدر ایردوان کے ہاتھوں

صدرِترکی نے بے اولو جامی کیبر میں استنبول ڈاک یارڈ  کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی

1151147
استنبول میں ایک اہم منصوبے کا سنگ بنیاد صدر ایردوان کے ہاتھوں

صدررجب طیب ایردوان نے بتایا ہے کہ ترکی میں خواتین  کے لیے پہلا  عجائب گھر خلیج کے استنبول کے ڈاک یارڈ میں تعمیر کیا جائے گا۔

صدرِترکی نے بے اولو جامی کیبر میں استنبول ڈاک یارڈ  کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی۔

جناب ایردوان نے یہاں پر اپنے خطاب میں کہا کہ استنبول اورخلیج کے لیے ایک تاریخی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے،  یہ منصوبہ نہ صرف  استنبول کی شان میں چار چاند لگائے گا بلکہ ترکی کی ٹورزم آمدنی میں بھی اہم سطح کی خدمات  ادا کرے گا۔

 ایک ہزار مربع میٹرکے رقبے پر  عملی جامہ پہنائے  جانے والے اس منصوبے کے ساتھ ایک بندرگاہ، تین  فائیو سٹار ہوٹل  تیار کیے جائیں گے۔   علاوہ ازیں تر کی  کے انتہائی اہم تین  عجائب گھر یہاں پر تعمیر کیے جائیں گے۔  ہم اس طرح پہلی بار خواتین کے پہلے عجائب گھرکو یہاں پر تعمیر کریں گے۔  یہ منصوبہ 60000   افراد کو ذریعہ معاش  بھی فراہم کرے گا۔

 منصوبے  کے دائرہ کار میں  مرکز ثقافت،   نمائشی ہال،  تھیٹر،  سینما گھر،  تفریحی تنصیبات اور 5 ہزار 700 گاڑیوں کا  گنجائش کا  کار پارک  بھی تعمیر کیے جانے کی بات کرتے ہوئے صدر ترکی نے کہا یہاں پر دکانیں بھی بنائی جائیں گی۔

انہوں نے  بتایا کہ خلیج کو دوبارہ استنبول کا موتی بنایا جائے گا یہ منصوبہ علاقے کی اہمیت میں اضافہ کرے گا۔

 انشاءاللہ آئندہ بھی اس خوبصورت شہر میں مزید منصوبوں پر کام کرتے رہیں گے۔

 



متعللقہ خبریں