ترک مسلح افواج کا فضائی آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
ترک مسلح افواج کے عراق کے شمالی علاقوں پر فضائی آپریشن میں علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم کے مسلح ٹھکانوں، پناہ گاہوں اور ایمونیشن ڈپووں کو تباہ کر دیا گیا
1149131
ترک مسلح افواج نے عراق کے شمال میں دہشتگردی کے اہداف پر فضائی آپریشن کیا۔
ترکی کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق عراق کے شمالی علاقوں متینہ، ہاکرک اور زاپ میں فضائی آپریشن کئے گئے۔
آپریشنوں کے نتیجے میں علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم کے مسلح ٹھکانوں، پناہ گاہوں اور ایمونیشن ڈپووں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔