پاک ۔ ترک مشترکہ بحری جنگی مشقوں کا انعقاد

ترگت رئیس سوئم  جنگی مشقوں میں پاکستان کی جانب سے عالمگیر اور اصلات  بحری جہازوں کے ساتھ ساتھ بحری گشتی طیارے نے حصہ لیا

1146573
پاک ۔ ترک مشترکہ بحری جنگی مشقوں کا انعقاد

ترک اور پاکستانی بیڑے نے مشترکہ جنگی مشقیں سر انجام دی ہیں۔

 پاکستان بحریہ کے ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے ترگت رئیس سوئم جنگی مشقوں میں ترکی سے ٹی سی جی گیوکچے ادا فری گیٹ نے  شرکت کی ہے۔

 ٹی سی جی گیوکچے ادا فری گیٹ کے امن  2019 مشقوں کے لئے پاکستان آنے کی یاد دہانی کرانے والے اعلان میں کہا گیا ہے کہ ترگت رئیس سوئم  جنگی مشقوں میں پاکستان کی جانب سے عالمگیر اور اصلات  بحری جہازوں کے ساتھ ساتھ بحری گشتی طیارے نے حصہ لیا ہے۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ  دونوں ملکوں کے  بحری عملے نے حربہ میٹنگ، جدید جنگی اسرار و رموز بحری سلامتی میٹنگزسمیت بندرگاہوں اور  بحری اڈوں پر  مشقیں کی ہیں۔ اس طریقے سے دونوں ملکوں کے مشترکہ آپریشن میں ہنر مندی کا مظاہرہ کرنے اور اپنی قابلیت کو فروغ دینے کا مقصد بنایا گیا۔

 خیال رہے کہ پاک۔ ترک افواج متعدد شعبوں میں مشترکہ کارروائیاں کرتی رہتی ہیں۔ اس سے پیشتر ترگت ریئس اول اور دوئم  جنگی مشقیں کرنے والے ملکوں کے  بحری بیڑوں  نے  گزشتہ ہفتے سن 2007  سے اب تک دو سال میں ایک بار منعقدہ امن مشقوں میں حصہ لیا ہے۔


 



متعللقہ خبریں