فرانس افریقہ میں نسل کشی اور غیر انسانی فعل کا حساب دے، ترکی

صدارتی محکمہ برائے کمیونیکیشن کے صدر فخرالدین التون نے انیس سو پندرہ کے واقعات کے حوالے سے 24 اپریل کو یادگاری دن اعلان کرنے پر فرانس کے خلاف  شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا

1146487
فرانس افریقہ میں نسل کشی اور غیر انسانی فعل کا حساب دے، ترکی

ترکی نے اعلان کیا ہے کہ  فرانس کو خطہ افریقہ میں سرزد کردہ غیر انسانی جرائم کا حساب  دینا چاہیے۔

صدارتی محکمہ برائے کمیونیکیشن کے صدر فخرالدین آلتون نے انیس سو پندرہ کے واقعات کے حوالے سے 24 اپریل کو یادگاری دن اعلان کرنے پر فرانس کے خلاف  شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

فخرالدین آلتون نے یاد دہانی کرائی ہے کہ صدر  رجب طیب ایردوآن  کے کل ایک نجی ٹیلی ویژن پر فرانسیسی صدر ایمینؤل میکرون کو فرانسیسی تاریخ کے دوران نسل کشی اور قابض  پالیسیوں کی تفصیلات کے ساتھ جواب دیا گیا ہے۔

آلتون نے صدرِ ترکی کی جانب سے بیان کردہ  فرانس کی سامراجی  پالیسیوں اور  قتل عام  کو آشکار کرنے والی  دستاویزاور معلومات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انگریزی اور فرانسیسی زبان میں شیئر کیا ہے۔

 انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ترکی کی تاریخ میں نسل کشی کا وجود موجود نہیں۔ماضی کا سامنا کرنے کا ذکر کرنے والے ماکرون کو چاہیے کہ وہ اولین طور پر اپنے ملک کے بینن، برکینا فاسو،  گبون، سینیگال، تیونس اور چاڈ  میں سر زد کردہ غیر انسانی فعلوں کا جواب دیں۔






 

 

 



متعللقہ خبریں