صدر ایردوان دنیا کے لئے اہم پیغامات جاری کریں گے

صدر رجب طیب ایردوان ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن سے دنیا کے لئے اہم پیغامات  جاری کریں گے

1137629
صدر ایردوان دنیا کے لئے اہم پیغامات جاری کریں گے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن سے دنیا کے لئے اہم پیغامات  جاری کریں گے۔

سردار کھارا گیوز اور سرمین بائیسال اتا  کی میزبانی میں ٹی آر ٹی کے لئے خصوصی انٹرویو میں 31 مارچ  کے مقامی انتخابات سے قبل صدر ایردوان، جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چئیر مین کے حیثیت سے، انتخابی دوڑ،  کمپین کے دورانیے  اور پارٹی کے منشور کے بارے میں بات کریں گے۔

توقع ہے کہ انٹرویو میں صدر ایردوان ترکی ا ور عالمی ایجنڈے کے بارے میں بھی پیغامات دیں گے۔

"صدر کے ساتھ خصوصی نشریات" کے نام سے یہ انٹرویو آج مقامی وقت کے مطابق شام 7بجے ٹی آر ٹی کے تمام چینلوں سے مشترکہ نشر کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں