یونانی حکومت فیتو کے مفرور ارکان کو ہمارے حوالے کرے: وزیر قانون

ترک وزیر قانون  عبدالحمید گل نے کہا ہے کہ  یونان میں  فیتو تنظیم کے مفرور ارکان  کو  ترکی کے  حوالے کر دیا جائے

1128606
یونانی حکومت فیتو کے مفرور ارکان کو ہمارے حوالے کرے: وزیر قانون

 ترک وزیر قانون  عبدالحمید گل نے کہا ہے کہ  یونان میں  فیتو تنظیم کے مفرور ارکان  کو  ترکی کے  حوالے کر دیا جائے۔

 وزیر قانون  نے  اس بات  کا اظہار یونان کی طرف سے ان ارکان کو کسی دیگر ملک  بھیجنے پر مبنی بیان کے بعد کیا ۔

انہوں نے کہا کہ     قانون کی کتابوں میں  پوشیدہ موضوعات پر  جرح  کا تصور نہیں ہے   لہذا  یونان اس معاملے میں شفافیت کا مظاہرہ کرتےہوئے  عالمی قوانین کی  روشنی میں  ان ارکان کو ہمارے حوالے کر دے ۔

  وزیر قانون نے مزید کہا کہ  ہم اس معاملے  کا تعاقب جاری رکھیں گے۔

 



متعللقہ خبریں