ترکی، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے محفوظ بندرگاہ کی حیثیت کو برقرار رکھے ہوئے ہے: ایردوان

ہم جمہوریت ، آئینی حکومت اور آزاد منڈی کی اقتصادیات  جیسے اصولوں کو نظر انداز کئے بغیر ترقی کے راستے پر آگے بڑھنا جاری رکھیں گے: صدر رجب طیب ایردوان

1119976
ترکی، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے محفوظ بندرگاہ کی حیثیت کو برقرار رکھے ہوئے ہے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے ایک محفوظ بندرگاہ کی حیثیت کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے ضلع مانیسا میں ایک ہزار 109 افراد کو روزگار فراہم کرنے والی  پرائیویٹ سیکٹر کی 2 سرمایہ کاریوں کا افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ 16 سال کے عرصے میں ترکی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی مالیت 202 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور ان سرمایہ کاریوں سے جنوب مشرقی اناطولیہ کے اضلاع بھی اپنا حصہ وصول کریں گے۔

سال 2018 میں 168 بلین ڈالر  مالیت کی ریکارڈ برآمدات  کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ سال 2019 میں ہمارا برآمداتی ہدف 200 بلین ڈالر ہو گا۔

صدر ایردوان نے حالیہ پانچ چھ سالوں میں ترکی  کو پیش آنے والے حالات کا ذکر کیا اور اس سے مشابہ مشکلات کے مقابل یورپی ممالک  کے طرز عمل پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سال قبل ہمارے محنت کشوں کی دکانوں کو لوٹنے والے، ہماری پولیس پر گولیاں برسانے والے ، بم پھینکنے والے ، گلیوں کو آگ کی نذر کرنے والے اور ہمارے شہریوں کے مقابل ہمیں جمہوریت کا درس دینے والے آج نسبتاً چھوٹے پیمانے کے حوادث کو وجہ بنا کر کھلبلی مچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اس سب کے باوجود ترکی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے ایک محفوظ بندرگاہ کی حیثیت کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ہم جمہوریت ، آئینی حکومت اور آزاد منڈی کی اقتصادیات  جیسے اصولوں کو نظر انداز کئے بغیر ترقی کے راستے پر آگے بڑھنا جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں