شمالی شام میں فوجی کاروائی کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں، نائب صدر

اس مسئلے کا متحدہ امریکہ کے ساتھ سفارتی   طریقے سے  حل تلاش کرنے  کی بھر پور کوششیں صرف کی جارہی ہیں

1104703
شمالی شام میں فوجی کاروائی کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں، نائب صدر

نائب صدر فواد اوکتائے  کا کہنا ہے کہ شام  میں دریائے فرات کے مشرقی علاقوں میں  فوجی کاروائی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔

فواد  اوکتائے نے ترک  قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی  میں  جاری بجٹ مذاکرات کے دوران  اپنے خطاب میں  شام سے ملحقہ سرحدوں  کا دہشت گردوں سےصفایا کرنے  میں پُر عزم ہونے کا پیغام دیا۔

انہوں نے بتایا کہ "ہم  اس مسئلے کا متحدہ امریکہ کے ساتھ سفارتی   طریقے سے  حل تلاش کرنے  کی بھر پور کوششیں صرف کر رہے ہیں۔ تا ہم  یہ طریقہ کار ہمارے ساتھ ٹال مٹول سے کام لیے جانے  کی ماہیت اختیار کر گیا ہے ، لہذا جیسا  کہ صدرِ محترم  رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ "ہمیں ایک بار پھر اس مسئلے کو اپنے بل بوتے پر حل کرنے پر  مجبور کر رہا ہے"،  ہم نے  اس حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

شمالی شام میں علیحدگی پسند تنظیم PKK/وائے پی جی کو متعین کرنے والے امریکہ سے صدا بند ہونے والے اوکتائے  نے کہا کہ "خاصکر  وائے پی جی / PKK  اور فیتو کے  معاملات میں  اس ملک اور ترکی کے درمیان  اختلافات پائے جاتے ہیں۔  ہم ترکی کی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ کا احترام کرنے والے اور اس عمل میں تعاون کرنے والے کسی امریکہ کو دیکھنے کے خواہاں ہیں۔

نائب صدر نے فرانس میں 4 ہفتوں سے جاری  احتجاجی مظاہروں اور پولیس کی پُر تشدد مداخلت  کے  حوالے سے بھی مغربی ممالک کو ایک پیغام دیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ "حالیہ چند ہفتوں سے پیرس سمیت مختلف یورپی شہروں میں رونما ہونے والے افسوسناک واقعات نے مغربی ممالک کی ان معاملات میں ہچکچاہٹ اور دہرے  پن   کا مظاہرہ کیا ہے۔

مشرقی بحیرہ روم میں یونان اور قبرصی یونانی انتظامیہ کی  جانب سے یکطرفہ طور پر توانائی کے قدرتی وسائل  کی تلاش کے بارے میں بھی قطعی بیان جاری کرتے ہوئے  اوکتائے نے  اس بات پر زور دیا کہ " ترکی، قبرص ، بحیرہ ایجین اور مشرقی بحیرہ روم  میں توانائی کے قدرتی وسائل  کے  حوالے  سے اپنے مفادات  کے خلاف کسی قسم کی رعایت سے کام نہیں  لے گا، خاصکر یورپی یونین کی جانب سے کھلی چھوٹ دیے جانے والے یونان اور قبرصی یونانی انتظامیہ    کے ہمارے ملک و قبرصی ترکوں کے خلاف کسی بھی اقدام کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی۔"



متعللقہ خبریں