جیفری۔قالن ملاقات،شام کی صورت حال پر اطمینان کا اظہار

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن اور امریکی محکمہ خارجہ  کے  شام سے متعلق خصوصی ایلچی  جیمز جیفری  کے درمیان ملاقات میں  منبج کے بارے میں لائحہ عمل پر تعاون اور مشرقی دریائے فرات  سے متصل علاقوں میں مشترکہ  امور طے  کرلیے گئے

1102808
جیفری۔قالن ملاقات،شام کی صورت حال پر اطمینان کا اظہار

ترک صدارتی ترجمان  ابراہیم قالن اور امریکی محکمہ خارجہ  کے  شام سے متعلق خصوصی ایلچی  جیمز جیفری  کے درمیان ملاقات میں  منبج   کے بارے میں  لائحہ عمل پر تعاون اور مشرقی دریائے فرات  سے متصل علاقوں    میں مشترکہ  امور طے  کرلیے گئے ۔

 اطلاعات کےمطابق ، اس ملاقات میں منبج کے مستقبل کے  بارے میں لائحہ عمل  پر مطابقت طے کرتےہوئے موجودہ صورت حال میں پیش قدمی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔

گزشتہ ماہ استنبول میں منعقد ہونے والی  چہار رکنی شام کانفرنس  کے  نتیجے میں  شام کے حوالے سے مشترکہ تعاون  میں  کامیابی   کا بھی اظہار کرتےہوئے فریقین نے  پائیدار حل  کے جلد امکان  پر  مشترکہ موقف اپنایا  اور شام کی علاقائی سالمیت برقرار رکھنے    اور  دہشتگ ردی کے خلاف تعاون   بڑھانے  پر بھی اتفاق رائے کیا ۔



متعللقہ خبریں