ترکی: صدر ایردوان جی۔20 سربراہی اجلا س میں  شرکت کے لئے ارجنٹائن روانہ ہو گئے

روس کے صدر ولادی میر پوتن  کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات میں ہم نے ادلب کے مسئلے پر بھی غور کیا، اس کام کا دوسرا حصہ منبج کا مسئلہ ہے جس پر ہم انشااللہ ارجنٹائن میں صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں بات چیت کریں گے: صدر ایردوان

1097430
ترکی: صدر ایردوان جی۔20 سربراہی اجلا س میں  شرکت کے لئے ارجنٹائن روانہ ہو گئے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان بیونس آئرس میں متوقع جی۔20 سربراہی اجلا س میں  شرکت کے لئے ارجنٹائن روانہ ہو گئے ہیں۔

اجلاس کے بارے میں اپنے بیان میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ارجنٹائن کی ٹرم چئیرمین شپ میں متوقع جی۔20 سربراہی اجلاس میں جائزے کے لئے جن بنیادی شعبوں کا تعین کیا گیا ہے ان میں ورکنگ لائف کا مستقبل، ترقی کے لئے انفراسٹرکچر اور پائیدار خوراک کا مستقبل شامل ہیں۔ رواں سال کے دوران وزراء  کی سطح پر 12 اجلاس اور کثیر تعداد میں تکنیکی سطح کی کاروائیاں کی گئیں۔ترکی نے ان تمام کاروائیوں میں فعال حصہ لیا ہے اور اپنی آراء کا جی۔20 کے شراکت داروں کے ساتھ  تبادلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کل روس کے صدر ولادی میر پوتن  کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات میں ہم نے شام  کے علاقے ادلب کے مسئلے پر بھی غور کیا۔ اس کام کا دوسرا حصہ منبج کا مسئلہ ہے جس پر ہم انشااللہ ارجنٹائن میں صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں بات چیت کریں گے۔

روس کے صدر پوتن  کے ساتھ بحرِ اسود میں روس اور  یوکرین کے درمیان درپیش کشیدگی پر بھی بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ صدر پوتن کے ساتھ ملاقات  میں ہمارا بنیادی موضوع یہی تھا کہ ہم اس وقت روس کی یوکرین کے ساتھ جاری کشیدگی کے موضوع پر کیا کچھ کر سکتے ہیں ۔کیا یہاں بھی ہم ثالث کی ذمہ داری اٹھا سکتے ہیں۔ ہم نے اس پہلو پر دونوں فریقوں کے ساتھ بات کی ہے اور دونوں فریقوں نے ہم سے کچھ مطالبات کئے ہیں۔ ارجنٹائن میں صدر پوتن کے ساتھ ملاقات میں ہم انہیں یوکرین کے صدر پیترو پوروشینکو کے مطالبات سے آگاہ کریں گے اور صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں بھی ان موضوعات پر بات چیت کریں گے۔



متعللقہ خبریں