شمالی عراق:ترک فضائیہ کی کاروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک

ترک  فضائیہ نے  شمالی عراق کے علاقوں  زاپ  پر حملوں میں  6 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے جن میں علی اقباش عرف زنار آماد   بھی مارا گیا   جس کے سر پر 3 لاکھ ترک لیرے تقریباً55 ہزار ڈالر کا انعام تھا

1096293
شمالی عراق:ترک فضائیہ کی کاروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک

 ترک  فضائیہ نے  شمالی عراق کے علاقوں  زاپ  پر حملوں میں  6 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔

 جنرل ہیڈ کوارٹرز  کےمطابق ،  اس کاروائی میں  دہشت گرد تنظیم پی کےکے    اسلحے کے گوداموں  اور پناہ گاہوں  کو بھی تباہ کر دیا گیا ۔

 ان دہشت گردوں میں     علی اقباش عرف زنار آماد   بھی مارا گیا   جس کے سر پر 3 لاکھ ترک لیرے تقریباً55 ہزار ڈالر کا انعام تھا ۔

دریں اثنا٫  ترک ضلع مُش کے دیہات ملازگرت تاتار غازی  میں بھی آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد   مردہ حالت میں بازیاب کیے گئے ۔

اس آپریشن  میں ایک عدد  ایم 16 ،کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ بھی  برآمد کیا گیا ۔

 



متعللقہ خبریں