ترکی کی حکومت ایک خود مختار حکومت ہے اور اپنے فیصلے خود کرتی ہے: بن علی یلدرم

ترکی روس سے جو S-400 میزائل خریدے گا وہ کبھی بھی کسی نیٹو  ملک کے لئے خطرہ نہیں ہوں گے: بن علی یلدرم

1040261
ترکی کی حکومت ایک خود مختار حکومت ہے اور اپنے فیصلے خود کرتی ہے: بن علی یلدرم

ترکی کے اسمبلی اسپیکر بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی روس سے جو S-400 میزائل خریدے گا وہ کبھی بھی کسی نیٹو  ملک کے لئے خطرہ نہیں ہوں گے۔

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اپنی مصروفیات کے دوران بن علی یلدرم نے سرکاری ٹیلی ویژن چینل اجتماعی ٹی وی  کے پروگرام میں شرکت کی۔

روس سے خریدے جانے والے S-400 میزائلوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ میزائل کبھی بھی کسی نیٹو ملک کے لئے خطرہ نہیں ہوں گے۔ امریکہ یا پھر نیٹو کے رکن یورپی ممالک سے فضائی  دفاعی سسٹم نہ خریدے جا سکنے کے بعد روس کی طرف رجوع کیا گیا ہے اور ان میزائلوں کو خاص طور پر جنوبی سرحدوں  سے آنے والے خطرات کے مقابل استعمال کیا جائے گا۔

صرف  ترکی کے خلاف ردعمل ظاہر کئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے بن علی یلدرم نے کہا کہ" ترکی کی حکومت ایک خود مختار حکومت ہے اور اپنے فیصلے خود کرتی ہے، یہی میزائل یونان نے بھی خریدے ہیں"۔



متعللقہ خبریں