صدر ایردوان اور برطانوی وزیر اعظم مئے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عندیہ

وزیر خزانہ بیرات البائراک عنقریب برطانوی ہم منصب سے ملاقات کی غرض سے برطانیہ کادورہ کریں گے

1038441
صدر ایردوان اور برطانوی وزیر اعظم مئے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عندیہ

وزیر خزانہ  بیرات البائراک  برطانوی ہم منصب سے  عنقریب  ملاقات کریں گے۔

یہ فیصلہ صدر رجب طیب ایردوان کی برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے سے ٹیلی فونک ملاقات  کے دوران کیا گیا ۔

ایوانِ صدر سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق آج سر انجام پانے والی   بات چیت میں برطانیہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، ایجنڈے اور علاقائی معاملات  کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

صدر ایردوان اور برطانوی وزیر اعظم مئے نے دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات اور دو طرفہ سرمایہ کاری  کو مزید فروغ دینے کی اہمیت  پر توجہ مبذول کرائی۔

دونوں سربراہان کی ملاقات میں  ادلیب سمیت شام کی تازہ صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں