امریکی وفد نے ترکی سے ایس۔ 400 میزائل خریدنے سے باز آنے کی شرط پیش کردی

ترک  وفد نے امریکی کانگرس کے ترکی مخالف منفی مؤقف کو ہٹانے  کی اپیل کی ہے

1038497
امریکی وفد نے ترکی سے ایس۔ 400 میزائل خریدنے سے باز آنے کی شرط پیش کردی

ترکی اور متحدہ امریکہ  نے ایف۔35  جنگی طیاروں ، ایس۔ 400 فضائی دفاعی نظام اور علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے معاملات پر بات چیت کی ہے۔

امریکی کانگرس  کا ایک وفد وزارت خارجہ و دفاع کے عہدیداروں سے ملاقات کی غرض سے انقرہ آیا۔

ترک وفد کی صدارت عثمان عاشقن بق جبکہ امریکی وفد کی صدارت مائیکل ٹرنر نے کی۔

امریکی وفد نے اطلاع دی ہے کہ اگر ترکی روس سے ایس۔ 400 میزائل نظام کو خریدنے سے باز آگیا تو پھر ایف۔35  کے حوالے سے پابندیوں کو ہٹایا جاسکتا ہے۔

مہمان  وفد نے ترکی کے ساتھ باہمی تعلقات میں بہتری لانے کی  خواہش کا پیغام دیا ہے تو  ترک  وفد نے امریکی کانگرس کے ترکی مخالف منفی مؤقف کو ہٹانے  کی اپیل کی ہے۔

ترک وفد  نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK  کے خلاف جدوجہد میں امریکہ کے اپنے فرائض کو پورا نہ کرنے  اور اس حوالے سے مزید تعاون کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔



متعللقہ خبریں