فتح ملازگرت کی 947 ویں سالگرہ،صدر ایردوان کا خصوصی پیغام

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ اس سرزمین کو وطن کی حیثیت دلانے میں  ہمارےآباؤاجداد کی قربانیاں  جمہوریہ ترکی کی سب سے بڑی  ضمانت ہیں

1037902
فتح ملازگرت کی 947 ویں سالگرہ،صدر ایردوان کا خصوصی پیغام

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ اس سرزمین کو وطن کی حیثیت دلانے میں  ہمارےآباؤاجداد کی قربانیاں  جمہوریہ ترکی کی سب سے بڑی  ضمانت ہیں۔

صدارتی پریس مرکز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  صدر  رجب طیب ایردوان نے 26 اگست   فتح ملازگرت کی 947 ویں  سالگرہ کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

"ترک قوم  کے لیے اناطولیہ  کے دروازے  کھولے والی،  اس مقدس سرزمین پر  اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارے   پر مبنی  ایک نئی مفاہمت کی حاکمیت  کا موقع فراہم کرنے والی  "فتح ملازگرت" کی سالگرہ  کی مبارکباد   پیش کرنے والے  ایردوان نے کہا کہ "ملازگرت  فتح کے بعد ااناطولیہ  پر اپنی حاکمیت قائم کرنے والے ہمارے آباؤ اجداد نے  صد ہا سال تک   جاری رہنے والی جس   تہذیب کی داغ بیل  ڈالی تھی اس  کا  احتشام آج بھی قائم و دائم ہے۔  

جناب ایردوان نے  اپنے پیغام میں مزید کہا کہ "اس  روز کے بعد سے ابتک ملازگرت کا  جذبہ و روح  ہماری  پیاری قوم کے  لیے ہمیشہ ہی   وسیلہ الہام رہا ہے۔  انصاف و  سخاوت  کا دامن کبھی اپنے ہاتھ سے نہ چھوڑنے والے  سلطان الپ ارسلان  کی قیادت میں سن 1071 میں اناطولیہ کی سرزمین پر بوئے گئے بیج   پلتے  بڑھتے   ہوئے سات موسموں  اور 4 خطوں پر پھیل چکے ہیں۔ ہماری پیاری  قوم کے  شان و وقار  کے ساتھ کامیابیوں سے  سرشار   ماضی میں  ایک نئے دور کے دروازوں کو کھولنے والے معرکہ ملازگرت کو فتح سے ہمکنار کرنے والے   ہمارے مشترکہ خیالات اور اقدار،  جمہوریہ ترکی کے قیام  کے دوران  بھی  ہمارے لیے رہنما  ثابت ہوئی  تھیں۔  ہم آج بھی اس فتح کے ساتھ  حاصل کردہ الہام، قوم و مملکت  کے طور پر   ایک عظیم ، طاقتور، خوشحال مستقبل کی نشاط  میں کوشاں ہیں

 



متعللقہ خبریں