سربیا کبھی بھی کسی ترکی مخالف کولیشن میں شامل نہیں ہو گا: آئیویکا ڈیسک

15 جولائی کے حملے کے اقدام میں ہم نے اس بات کا انتظار نہیں کیاکہ صدر ایردوان کاکیا ہوگا،  ہم نے فوری طور پر حملے کی مذمت کی اور میں ایک دفعہ پھر کہنا چاہتا ہوں  کہ سربیا کبھی بھی ترکی مخالف کولیشن کا حصہ نہیں بنے گا: آئیویکا ڈیسک

1035173
سربیا کبھی بھی کسی ترکی مخالف کولیشن میں شامل نہیں ہو گا: آئیویکا ڈیسک

سربیا کے وزیر خارجہ آئیویکا ڈیسک نے کہا ہے کہ سربیا کبھی بھی کسی ترکی مخالف کولیشن میں شامل نہیں ہو گا۔

ترکی کے ضلع انطالیہ میں سربیا کے اعزازی قونصل خانے کے افتتاح کے موقع پر آئیویکا ڈیسک ترکی تشریف لائے اور افتتاح کے بعد وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں مشکل وقت میں ترکی کے لئے سربیا کی مدد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ڈیسک نے کہا کہ جیسا کہ معلوم ہے کہ 15 جولائی کے حملے کے اقدام میں ہم نے اس بات کا انتظار نہیں کیاکہ صدر ایردوان کاکیا ہوگا،  ہم نے فوری طور پر حملے کی مذمت کی اور میں ایک دفعہ پھر کہنا چاہتا ہوں  کہ سربیا کبھی بھی ترکی مخالف کولیشن کا حصہ نہیں بنے گا"۔

حالیہ دنوں میں ترکی اور سربیا کے درمیان ایک تواتر سے دوروں کی یاد دہانی کرواتے ہوئے ڈیسک نے کہا کہ گذشتہ سال ماہِ اکتوبر میں صدر ایردوان کے دورہ سربیا کے دوران ایک نئے دور کا آغاز ہوا اور دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں تیزی آئی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات تسلی بخش ہیں اور یہ چیز دونوں ملکوں کے لئے باعثِ اطمینان ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نیا قونصل خانہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔

ڈیسک نے کہا کہ سرب سیاحوں کے لئے انطالیہ بہت اہمیت کا حامل ہے اور یہاں  قونصل خانے کا کھلنا ہمارے لئے نہایت درجے اہمیت رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں