معصوم بچوں کی قاتل 'پی کے کے' : وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

ہم معصوم بچے کے  قاتلوں سے اس کا حساب پوچھیں گے۔ دنیا کو  ان پر تنگ کر دیں گے اور انہیں ان کی کچھاروں  میں دفن کر  دیں گے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1023782
معصوم بچوں کی قاتل 'پی کے کے' : وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

ترکی کے ضلع حقاری کی تحصیل یوکسیک اووا  میں فوجی کی اہلیہ اور بچے کی ہلاکت کا سبب بننے والے دہشت گردی کے حملے کے خلاف پہلا ردعمل  صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کی طرف سے پیش کیا گیا ہے۔

قالن نے ضلع حقاری  کی تحصیل یوکسیک اووا میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے دہشت گردوں کی طرف سے سڑک کے کنارے نصب کردہ بم کے دھماکے میں فوجی کی اہلیہ اور 11 ماہ کے بچے کی ہلاکت  سے متعلق ٹویٹر پیج سے بیان  جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مرحومین کو اللہ جنت میں جگہ عطا فرمائے جبکہ قاتلوں کا ٹھکانہ  اس دنیا  میں بھی اور آخرت میں بھی جہنم ہو گا۔

اکیاون ویں جنوبی ایشیائی ممالک  یونین ASEAN کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لئے سنگاپور کے دورے پر موجود ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے بھی اپنے ٹویٹر پیج سے "معصوم بچوں کی قاتل 'پی کے کے'" کے عنوان سے بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم معصوم بچے کے  قاتلوں سے اس کا حساب پوچھیں گے۔ دنیا کو  ان پر تنگ کر دیں گے اور انہیں ان کی کچھاروں  میں دفن کر  دیں گے"۔



متعللقہ خبریں