صدر ایردوان کی جانب سے پاکستان میں انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد کا ٹیلی فون

تحریک انصاف  کے سنئیر رہنماوں کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیے جانے والے عالمی رہنماوں میں  صدر ایردوان  سر فہرست ہیں اس کی بڑی وجہ عمران  خان کا صدر ایردوان سے  بڑی حدت تک متاثر ہونا بتایا جا رہا ہے

1023445
صدر ایردوان کی جانب سے پاکستان  میں انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد کا ٹیلی فون

ترک  صدر رجب طیب ایردوان نے   تحریک انصاف کے  چیئرمین  عمران خان کو   انتخابات جیتنے دلی  مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر  ایردوان نے   چیئرمین تحریک انصاف اور آئندہ حکومت کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار

دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی ٹیلی  فون پر بات چیت میں پاکستان اور ترکی کے مابین تعلقات کے  نئے دور کے آغاز پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اس موقع پردونوں رہنماؤں کی جانب سے بھرپور گرمجوشی کا مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر   عمران خان نے  ترک صدرکا فین ہونے اور انکے دل میں  ایردوان کے لیے  خصوصی  جگہ موجود ہونے سے بھی  آگاہ کیا جبکہ ترک صدر نے بھی عمران خان کے لیے  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے   ترک صدر کی مبارکباد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

تحریک انصاف  کے سنئیر رہنماوں کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیے جانے والے عالمی رہنماوں میں  صدر ایردوان  سر فہرست ہیں اس کی بڑی وجہ عمران  خان کا صدر ایردوان سے  بڑی حدت تک متاثر ہونا بتایا جا رہا ہے۔  



متعللقہ خبریں