کینیڈئین ساختہ مشین گنیں پی کےکے سے برآمد،ترکی نے وضاحت طلب کرلی

ترکی نے علیحدگی پسند   دہشت گرد تنظیم پی کےکے   کے قبضے سے   دورانِ آپریشن  کینیڈئین ساختہ اسلحہ برآمد ہونے پر  کینیڈا   سے احتجاج کیا ہے

1018793
کینیڈئین ساختہ مشین گنیں پی کےکے سے برآمد،ترکی نے وضاحت طلب کرلی

ترکی نے علیحدگی پسند   دہشت گرد تنظیم پی کےکے   کے قبضے سے   دورانِ آپریشن  کینیڈئین ساختہ اسلحہ برآمد ہونے پر  کینیڈا   سے احتجاج کیا ہے ۔

اس بات کا انکشاف  کینیڈا کے  بعض مقامی    اور کثیر الاشاعت اخبارات     کے کالم نگار  ڈیوڈ پگلیس کے ایک مقالے         سے ہوا۔

 مقالے کی  سرخی  "کینیڈئین ساختہ خود کار مشین گن دہشتگردوں کے  قبضے میں"  کے زیر عنوان  تھی   جس کے مطابق ، ترک افواج    نے    اس سال  اپریل میں  ضلع ماردین  میں کیے جانے والے آپریشن کے دوران    متعلقہ  مشین گنیں بازیاب      کیں  تھیں  اور  کینیڈئین حکام       سے اس کی وضاحت طلب کی تھی ۔

 مقالے میں یہ بھی تحریر  ہے کہ  ان خود کار مشینوں کو انٹاریو میں قائم  نارتھ ایسٹرن آرمز  نامی کمپنی  نے  حکومت کینیڈا   کی اجازت سےتیار کیا تھا      جبکہ  اُس نے   تقریباً 1 ہزار مشین گنیں عراق کو بھی فروخت کی  تھیں حتی   دو سال قبل  یہی اسلحہ  شمالی عراق میں پشمرگوں کے  زیر استعمال بھی رہا   تھا ۔

 بتایا گیا ہے کہ  حکومت کینیڈا کی وزارت خارجہ کے   مشیر اطلاعات  جان باب کوک اس موضوع   کی چھان بین  کر رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں