افغانستان، سیلاب سے متاثرہ افراد کو ترک ہلال احمر کی امداد

ترک ہلال احمر  اسی طرح دیگر مظلوم و متاثرہ افراد  کو امداد فراہم کرنے کے عمل کو جاری رکھے گا

1016542
افغانستان، سیلاب سے متاثرہ افراد کو ترک ہلال احمر کی امداد

ترک ہلال ِ احمر نے  افغان صوبے پنج شیر میں سیلاب سے متاثرہ 227 کنبوں کی جانب امدادی ہاتھ بڑھایا ہے۔

ترک ہلال ِ احمر  کے افغانستان  وفد  کے صدر مجاہد صالح دوران نے  اس حوالے سے اپنے اعلان  میں کہا ہے کہ پنج شیر کے گاؤں پُش گر میں پیش آنے والی سیلاب کی آفت   سے متاثرین  افراد میں خوردنی اشیاء تقسیم کی گئی ہیں۔

ترک عوام کے رحم دل ادارے  ترک ہلال احمر  کے دیگر تمام تر مظلوم عوام  کی طرح  افغانستان میں بھی انسانی امداد  فراہم کرنے کا ذکر کرنے والے دوران  کا کہنا تھا کہ"ترک ہلال احمر  اسی طرح دیگر مظلوم و متاثرہ افراد  کو امداد فراہم کرنے کے عمل کو جاری رکھے گا۔"

انہوں نے کہا کہ دوست و براد ر افغان عوام  میں بلا کسی تفریق  ہم امداد کی ترسیل کر رہے ہیں،   ترکی اور افغانستان  دو  دوست و برادر  ملک ہیں۔

 



متعللقہ خبریں