ترکی قبرصی ترک باشندوں کی حمایت کو جاری رکھے گا : ابراہیم قالن

صدر کے ترجمان ابراہیم قالن نے قبرص کی  پُر امن کاروائی   کی 44 ویں سالگرہ   پر دیے جانے والے اپنے پیغام  میں شہدا  کے لیے  مغفرت  اور  ان کے ورثا ، غازیوں کے لیے نیک نیتی  کا اظہار کرتے ہوئے کیا

1016210
ترکی  قبرصی ترک باشندوں کی حمایت کو جاری رکھے گا : ابراہیم قالن

صدر کے ترجمان  ابراہیم قالن  نے کہا ہے کہ ترکی قبرصی ترک  باشندوں  کی حمایت کو جاری رکھے گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار  قبرص کی  پُر امن کاروائی   کی 44 ویں سالگرہ   پر دیے جانے والے اپنے پیغام  میں شہدا  کے لیے  مغفرت  اور  ان کے ورثا ، غازیوں کے لیے نیک نیتی  کا اظہار کرنے کے ساتھ  ساتھ  قبرصی ترک باشندوں کی نسل کشی روکنے کے لیے ترک مسلح افواج    کے اقدامات پر  ترک مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ابراہیم قالن نے اپنے پیغام    میں کہا ہے کہ  قبرصی ترک جمہوریہ جو ہمیشہ مسئلہ قبرص کو حل کرنے کے لیے ہمہ وقت  تیار ترکی اس کی ہمیشہ حمایت کو جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ قبرص کو حل کرنے کی راہ میں رکاوٹ بننے والی جنوبی قبرصی انتظامیہ کو اپنی اس پالیسی  سے باز آنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی مسئلہ قبرص کے منصفانہ اور پُر امن حل کی  ہمیشہ حمایت کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہ ترکی     صدر رجب طیب  ایردوان کی قیادت میں  اب تک حلنہ کیے جانے والے مسئلہ قبرص کو حل کرنے کے لیے اور اس سلسلے میں ممدو معان ہونے کے لیے اپنی بھر پور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔  

اسی طرح  قبرصی  ترک باشندوں نے بھی سن 2004 میں اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کروائے جانے والے ریفرنڈم میں  اقوام متحدہ کی تجاویز  کی حمایت میں ووٹ دیتے ہوئے مسئلے کو حل کرنے  میں  نیک نیتی ہونے کا بھی اظہار کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو حل نہ کیے جانے کی اصلی وجہ  قبرصی یونانی  انتظامیہ کی جانب سے  قبرصی ترکوں پر اپنی حاکمیت  قائم کرنے کی پالیسی کو اپنائے رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی ضامن ملک ہونے کے ناتے اپنے اوپر  عائد ہونے والے     فرائض  کا ادا کرتا رہے گا۔  



متعللقہ خبریں