منبج سے دہشت گردوں کے مکمل طور پر انخلاء کی خبریں حقائق کی عکاس نہیں ہیں، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کے حلقوں کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عناصر کے علاقے سے انخلاء کا عمل  جاری ہے

1013340
منبج سے دہشت گردوں کے مکمل طور پر انخلاء کی خبریں حقائق کی عکاس نہیں ہیں، دفتر خارجہ

ترکی نے اعلان کیا ہے کہ علیحدگی پسند  دہشت گرد تنظیم PKK کی شام میں شاخ پی وائے ڈی۔ وائے پی جی کے منبج سے مکمل طور پر انخلاء کی خبریں   حقائق کی عکاسی نہیں کرتیں۔

دفتر خارجہ کے حلقوں کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عناصر کے علاقے سے انخلاء کا عمل  جاری ہے۔

PKK/پی وائے ڈی ۔ وائے پی جی کے علاقے سے مکمل طور پر انخلاء کرنے کی اطلاع دینے والی برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز  نے تبصرہ کیا ہے کہ"یہ  پیش رفت ترکی کی ایک طویل عرصے سے عالمی   ایجنڈے میں شامل ہونےو الی  ایک شرط ہے۔"

امریکن اسوسیئٹیڈ  پریس   نے  بھی تبصرہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے علاقے سے مکمل انخلاء کے ساتھ انقرہ اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کا موجب بننے والے اہم ترین مسائل  میں سے  ایک کو حل کر لیا گیا ہے۔

ان خبروں پر اپنے جائزے پیش کرنے والی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ مذکورہ خبریں  اصل حقائق   کے منافی ہیں ، البتہ ان معاملات پر کام کیا جا رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں