پاکستان میں جلسوں پر دہشت گرد حملوں کے خلاف ترکی کی شدید مذمت

ترکی نے ان مذموم  دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی عوام سے اظہارِ تعزیت کیا ہے

1012350
پاکستان میں جلسوں پر دہشت گرد حملوں کے خلاف ترکی کی شدید مذمت

پاکستان میں دو مختلف جلسوں میں  بم دھماکوں سے  ہلاک شدگان کی تعداد 132   جبکہ زخمیوں کی تعداد 230 سے زائد ہے۔  ہلاک شدگان میں ایک اانتخابی  امیدوار بھی  شامل ہے۔

ترکی نے ان مذموم  دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت    کرتے ہوئے     پاکستانی عوام سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ  میں انتخابی جلسے پر  حملے میں بھاری تعداد میں ہلاکتوں اور زخمیوں   کی اطلاعات  نے  ترک عوام کو شدید صدمہ پہنچایا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم اس مذموم دہشت گرد حملے پر لعنت و ملامت بھیجتے ہیں ۔ ہلاک شدگان  کی مغفرت اور زخمیوں  کی فی الفور شفا یابی   کے دعاگو ہیں اور حکومت پاکستان و برادر و دوست پاکستانی عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں